: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام
لگایا کہ فرقہ پرست طاقتیں اور کشمیر دشمن عناصر ریاست میں نہ صرف آپسی
بھائی چارہ ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو پارہ پار ہ کرنے کے در پے ہیں
بلکہ جموں و کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے
لئے ہر ایک حربہ اپنا رہے ہیں،اور پی ڈی پی نے اس کام کے لئے رضاکارانہ طور
پر کام کررہی ہے ، اس لئے ریاست کے باشعور عوام کو ایسے عناصروں کے مکروہ
چالوں اور شاطرانہ سیاست گری سے ہوشیار رہنے کی
ضرورت ہے۔بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر پر سینئر لیڈر ان اور مختلف علاقوں سے
عوامی وفود ، پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے
فاروق عبداللہ نے کہا موجودہ مخلوط سرکار ریاست نے عوام کو راحت
پہنچانے کے بجائے ناقابل فراموش تکالیف اور مصائب سے دوچار کر دیا ۔
انہوں نے اہل کشمیر سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ایسے فرقہ پرست طاقتوں کے
خلاف صف آراء ہو جائے جو ریاست میں فرقہ پرستی کا رجحان بڑھانے میں آر ایس
ایس کو ہر سطح پر مدد کر رہی ہیں، جن میں پی ڈی پی سرفہرست ہے۔